اپوزیشن جماعتیں جلد حکومت کے خلاف تحریک چلائیںگی: عمر ایوب

ہری پور (نوائے وقت رپورٹ) رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے ہری پور پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں بہت جلد حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گی۔ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں ہے۔ بشریٰ بی بی نے بہادری سے 9 ماہ جیل کاٹی، بانی پر جھوٹے مقدمے بنائے گئے۔ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہمارا اتحاد تھا اور مستقبل میں بھی رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن