لاہور( این این آئی)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ ا انتخابات کل منگل 29اکتوبر کو ہوں گے۔انتخابات کے لئے پولنگ صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہو گی جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی ،سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں ملک بھر سے 4021 ووٹرز اپنا رائے حق دہی استعمال کریں ۔ صدر سمیت 8عہدوں کیلئے 17امیدواران مد مقابل ہیں۔ صدر کے عہدے کیلئے بلوچستان سے میاں رئوف عطا ء اور منیر احمد کاکڑ جبکہ سیکرٹری کے عہدے کیلئے لاہور سے سیلمان منصور اور ملک زاہد اسلم اعوان میں مقابلہ ہوگا۔پنجاب سے نائب صدر کیلئے رانا بختیار اور رانا غلام سرور ، بلوچستان ، خیبرپی کے اور سندھ سے بھی نائب صدور کے عہدوں کیلئے 7امیدوار میدان میں ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے کیلئے محمد اورنگزیب خان اور راجہ زبیر حسین جرال مد مقابل ہیں ،فنانس سیکرٹری کے عہدے کے لئے اورنگزیب میر اور چوہدری تنویر اختر مد مقابل آئیں گے۔ممبر ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدے کے لئے ملک بھر سے 17 امیدوار وںنے کاغذات جمع کرائے ہیں۔