مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کی گھنائونی مہم جاری ہے‘حمزہ شہباز 

لاہور( این این آئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے یوم سیاہ کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پچھلے 77 سال سے جاری ظلم و ستم کی انتہا ء پر ہیں،اقوام متحدہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں اب تک 5 قراردادیں منظور کی جا چکی ہیں مگر ایک پر بھی عملدرآمد نہ ہو سکا۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کی گھنائونی مہم جاری ہے۔بھارت کے لیے نوشتہ دیوار ہے کہ وہ اپنی 10لاکھ فوج کو کشمیر سے نکال کر کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دے۔انہوںنے کہا کہ پاکستانی اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ناقابل تسخیر جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں،پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں اپنی غیر متزلزل حمایت کا بھی اعادہ کرتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن