دنیا کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہئے: نوازشریف

لندن (نوائے وقت رپورٹ) صدر مسلم لیگ (ن) نوازشریف گزشتہ روز چیک اپ کے لئے اپنی رہائش گاہ سے لندن میں ہسپتال پہنچے۔ ان کے ہمراہ حسن نواز بھی تھے۔ نواز شریف ہفتہ کی شام دبئی سے لندن پہنچے تھے۔ آج ان کی امریکہ روانگی کا امکان ہے۔ وہ امریکہ میں تقریباً 4 روز قیام کے بعد واپس لندن آئیں گے۔ نوازشریف نے اپنی رہائش گاہ سے روانگی کے وقت میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ کشمیریوں نے ثابت کر دیا کہ بھارتی مظالم انہیں آزادی کے حصول سے نہیں روک سکتے۔ دعا ہے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جلد ختم ہو۔ دنیا کو کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس لینا چاہئے۔ پاکستان ہمیشہ کشمریوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

ای پیپر دی نیشن