کلرسیداں(نامہ نگار)اساتذہ کے موقف کی بھرپور حمایت کرنے پر محکمہ تعلیم نے پنجاب ٹیچرز یونین مراکز کلرسیداں اور چوآخالصہ کے صدور زاہد فاروق اور عدنان عباس کو فوری معطل کردیا ہے ان پر الزام عائد کیا گیا کہ یہ اساتذہ کے ٹی این اے ٹیسٹ میں حکومت کی بجائے اساتذہ کے ساتھ کھڑے ہیں ادہر معطل ہونے والے پنجاب ٹیچرز ہونین مرکز کلرسیداں کے صدر زائد فاروق نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے ہر صورت تعلیمی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے اساتذہ تمام اقسام کے ٹیسٹ پاس کرکے ہی محکمہ تعلیم میں بھرتی ہوئے تھے ان سے برسوں بعد دوبارہ ٹیسٹ لینے کا مقصد اس کی اڑ میں انہیں ملازمت سے محروم کرنا ہے انہوں نے بتایا کہ ہمارے کئی اساتذہ نے اس ٹیسٹ میں حصہ لیا ایک استاد سے تین بار ایک ہی سوال نامے پر ٹیسٹ لیا گیا پہلی بار اسے ساٹھ دوسری بار چالیس اور تیسری بار صرف بارہ نمبر دیئے گئے ایک ہی سوالنامے کو تین بار لینا اور ہر بار حاصل کردہ نمبروں کو کم کرنا حکومتی بدنیتی کا عملی مظاہرہ ہے
اساتذہ کی حمایت پر پنجاب ٹیچرز یونین رہنماء ر زاہد فاروق اور عدنان عباس معطل
Oct 28, 2024