فتح جنگ(نامہ نگار)معروف کاروباری شخصیت حاجی شاہد عمران نے کہاہے کہ اوورسیز پاکستانیز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں بیرون ملک مقیم ہونے کے باوجود ان کے دل پاکستان کیلئے دھڑکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیرس میں خواجہ ثاقب،ملک ناصر کے زیر اہتمام پرتکلف عشائیہ میں شرکا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا راشد وڑائچ،ملک غلام شبیر چوہدری یاسر،سردار حسیب خان پیرس،ملک یاسر سمیت دیگر اہم کاروباری حضرات بھی موجود تھے حاجی شاہد عمران نے کہا کہ فرانس سمیت پورے یورپ گلف ممالک میں مقیم پاکستانی اپنے وطن عزیز پاکستان کی سلامتی تحفظ اور تعمیر و ترقی و خوشحالی کیلئے فکر مند رہتے ہیں طویل عرصہ سے بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے دل اب بھی پاکستان اور قوم کیلئے دھڑکتے ہیں انھوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز سالانہ اربوں ڈالر زر مبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں جو ملک کے معاشی استحکام میں انتہائی اہم ہے انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کرنے کیلئے سنجیدگی سے کوشش کرے بیرون ملک پاکستانیوں کو وطن واپسی پر بھی بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے انھوں نے کہا کہ فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی انتہائی ایمانداری سے کاروبار کر رہی ہے پاکستانی کامیاب تاجر اپنی محنت اور ایمانداری کی وجہ سے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں اووسیز پاکستانی ہر جگہ پاکستان کے سفیرکی حیثیت رکھتے ہیں اور پاکستان کی بہتر ساکھ کو اجاگر کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔
اوورسیز پاکستانیز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، حاجی شاہد عمران
Oct 28, 2024