حفظ قرآن حفاظت قرآن کا بہترین ذریعہ ہے ،شاہد صراف

Oct 28, 2024

گوجرخان(نامہ نگار)حفظ قرآن حفاظت قرآن کا بہترین ذریعہ ہے ان معصوم حفاظ کرام سے قرآن مجید کی حفاظت کا کام لیاجارہا ہے جو کہ ہمارے معاشرے کیلئے بھی ایک بہت بڑی سعادت کی بات ہے قرآن کریم کی نسبتوں کی وجہ سے حفاظ کرام کو دنیا و آخرت میں بہت اعزازات و خصوصیات سے نوازا گیاہے ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین بلدیہ گوجر خان حاجی محمد شاہد صراف مسلم لیگ ن گوجرخان شہر کے صدر سید ندیم عباس بخاری نے  الفضل میرج ہال گوجرخان میں حافظ محمد کیف کے قرآن مجید حفظ مکمل ہونے کی تقریب کے موقع پر حافظ محمد کیف اورانکے والد زاہد قمراورفیملی اکابرین عابد قمرحافظ ریحان قمر حکیم عمران قمر ذیشان قمرکو مبارکباد دینے کے موقع پر ان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ حافظ سید علی نواز بخاری گلاب خان طاہر چوہدری بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں