فلسطینیوںسے اظہار یکجہتی کیلئے ٹی ایل پی کلرسیداں کا احتجاجی مظاہرہ 

 کلرسیداں(نامہ نگار)فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت اور غزہ کے شہریوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے ٹی ایل پی نے کلرسیداں میں مظاہرہ کیا جس کی قیادت مفتی محمد ندیم سیرانی،راجہ ازرم حمید سیالوی،احتشام عمر بھٹی،بلال ظفر،علامہ عبدالغفور،چوہدری تصورخالد،علامہ اسد شکوری،جمیل مغل،اختر حسین،قاسم بھٹی اور نوید کیانی نے بھی شرکت کی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  فلسطین کی آزادی تک تحریک لبیک فلسطین کے ساتھ کھڑی رہے گی انہوں نے کہا کہ اسرائیل ناجائز اور دہشت گرد ریاست ہے ،تمام اسلامی ممالک کو خاموشی توڑ کر یہود و نصاری کی غلامی سے نکلنا ہو گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے حکمران، چیف اف آرمی سٹاف اور دیگر ذمہ داران اٹھیں اور بیت المقدس کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

ای پیپر دی نیشن