مٹھیال ( نامہ نگار) جنڈ شہر کی 50ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل آبادی کے اندر سیوریج کا وجود نہ ہونے کی وجہ سے زیر زمین پانی زیریلا ہو چکا ہے جس وجہ سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے جنڈ کے مختلف محلوں میں فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلیٰ جنڈ پریس کلب ملک محمد ایوب خان نے اپنے بیان میں کیا انکا مزید کہنا تھا کہ سیوریج نکاسی کا خاطر خواہ انتظام نہ ہونے کی وجہ سے زیر زمین پانی زیریلا ہو چکا ہے اور اتنی بڑی آبادی میں صرف ایک فلٹریشن پلانٹ ہے جو ناکافی ہے