حضرو (نمائندہ نوائے وقت) حکومت پنجاب کے ویڑن اور ڈی سی اٹک عاطف رضا کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حضرو عائشہ بدر ہمراہ انفورسمنٹ ٹیم حضرو ، بسلسلہ پرائس کنٹرول / انسداد پلاسٹک مہم / انسداد تجاوزات حضرو شہر مارکیٹ میں وزٹ کرتے ہوئے ، اس ڈی اوموقع پر اے سی نے سبزی ، فروٹ ، دودھ ، کریانہ ، تندور، گوشت ؤ دیگر جنرل سٹوروں پر چیکنگ کرتے ہوئے سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد قیمت پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے اور پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پاپندی کے باوجود پلاسٹک بیگز استعمال کرنے اور تجاوزات کرنے والے دوکانداروں پر بھاری بھرکم جرمانے عائد کیے اور متعدد دوکانوں کو سیل کر دیا۔