گوجرخان(نامہ نگار)سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فورم کی نئی باڈی کا چنائو، راجہ صابر صدیقی صدر اور کاشف گجر جنرل سیکرٹری جبکہ ازرم خیام وائس چیئرمین منتخب ہوگئے، باقاعدہ اجلاس مرکزی آفس میں زیر صدارت سرپرست اعلیٰ ملک طارق محمود،چیئرمین مرزاشاہد محمود شروع ہوا اجلاس میں اکثریت رائے کے ساتھ راجہ صابر حسین صدیقی صدر، چوہدری کاشف گجر جنرل سیکرٹری، ازرم خیام وائس چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ عہدیداران میں سینئر نائب صدر راجہ فیصل نزیب،ریحان مرزا نائب صدراول،زعفران قریشی نائب صدر دوم، ملک شاہ زیب طارق نائب صدر سول،شبیع الحسن ڈپٹی جنرل سیکرٹری، گلاب خان سیکرٹری اطلاعات و نشریات جبکہ سجاد شیخ جوائنٹ کو ذمہ داریاں سونپی گئی تنظیمی عہدیداران کے چنائو پر سرپرست اعلیٰ ملک طارق محمود اور چیئرمین سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فورم مرزاشاہد محمودنے تمام نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارک باد پیش کی۔