ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)وزیراعظم کے مشیربرائے وزارت قانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہاہے کہ آزمائشوںا ورپر یشانیو ںکے’’بادل‘‘چھٹ چکے ہیں،قوم بہت جلدملک کوخوشحالی کی راہ پرگامزن دیکھے گی،وزیراعظم شہبازشریف کی انتھک محنت اپنارنگ دکھانے والی ہے،صوبہ خیبرپختون خواہ کے وزیراعلی علی امین گنڈاپورسمیت چاروںصوبائی وزراء اعلی نے تقریب حلف برداری میںشریک ہوکرایک مثبت پیغام دیاہے،بیرسٹرعقیل ملک نے کہاکہ 26ویںآئنی ترمیم کی منظوری سے سازشی عناصرکی کمرٹوٹ گئی ہے،نئے چیف جسٹس جناب یحی آفریدی کی تقریب حلف برداری خیروعافیت اورامن وسکون کے ساتھ تکمیل پاچکی ہے ،26ویںآئینی ترمیم کے فوائدہرشعبہ زندگی پرمثبت اندازمیںظاہرہونگے،ان خیالات کااظہار انہوںنے ٹیکسلاکی مشہورشخصیت ملک امجداسلم ملپور کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی کے موقع پرنمائندہ نوائے وقت سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پربزرگ سیاستدان سابق چیئرمین حاجی ملک محمداسلم ملپور،ملک افتخاراحمد،ملک محمدشفیق،ملک محمددین،ملک فضل الرحمن،ملک فہد،ملک تاج،ملک اسد،ملک عتر،ملک انذر،ملک محمدجہانگیر،ملک سلیم،ملک محمود،سابق ممبرضلع کونسل حاجی ملک محمدصدیق اعوان،اورجماعت اسلامی کے رہنماء حاجی اشفاق احمدقلندری بھی موجودتھے،بیرسٹرعقیل ملک نے میزبان تقریب ملک امجداسلم کوان کی صاحبزادی کی شادی پرمبارکبادپیش کی،اورنیک تمناوںکااظہارکیا،تقریب میںراولپنڈی اسلام آباداوراٹک سے آنے والے مہمانوںنے بھی شرکت کی۔