مری(نمائندہ خصوصی)یوم سیاہ ہر سال 27 اکتوبر کوجموں وکشمیر میں بھارتی افواج کی مداخلت اور کنٹرول کے خلاف منایا جاتا ہے،اس دن کو منانے کامقصد کشمیری عوام پر ہونیوالے ظلم وستم، ان کے حقوق کی پامالی اور بھارتی فوج کی جانب سے ان کی آزادی کو دبانے کے خلاف احتجاج کرنا ہے یہ دن نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں کشمیری عوام کے حق میں یکجہتی کے طور پر منایا جاتا ہے پاکستانی قوم کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی حمایت کرتی ہے اور بھارتی مظالم کی مذمت کی جاتی ہے ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیرعباس شیرازی نے کشمیریوں سے اظہارِیکجہتی کیلئے پنجاب آرٹس کونسل مری کے زیر اہتمام منعقدہ یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر خصوصی ریلی کے موقع پرشرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ریلی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمری آصف امین اعوان،اسسٹنٹ کمشنر مری فیصل احمد،خطیب کوہسارمولاناقاری سیف اللہ سیفی،چیئرمین مرکزی انجمن تاجران مری مرزا سہیل بیگ اور صدر انجمن تاجران مری نے خصوصی شرکت کی، ریلی کے بعدپنجاب آرٹس کونسل مری کے آڈیٹوریم میں ایک دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی جس میں کشمیر کے عوام پر ہونے والے مظالم کو اجاگر کیا گیا۔
27 اکتوبربھارتی افواج کی مداخلت کیخلاف منایا جاتا ،ڈپٹی کمشنر مری
Oct 28, 2024