دینہ ( نامہ نگار) گزشتہ روز ضلع بھر کی طرح تحصیل دینہ میں بھی اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے سبزی منڈی دینہ کے قریب 5سال تک بچوں کو قطرے پلانے کی تقریب پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے 5روزہ پولیو مہم کی افتتاح تقریب سے بچوں کو قطرے پلائے ،اس موقع پر ڈپٹی ہیلتھ آفیسر دینہ ڈاکٹر ارشاد تونیو نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کو پولیس مہم کے متعلق مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے کہا کہ والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیس ٹیم کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیس سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں ۔