کلرسیداں(نامہ نگار)ملک کے معروف عالم دین ڈیڑھ سو سے زائد کتب کے مصنف اور جامعہ ابوہریرہ اکوڑہ خٹک(نوشہرہ)کے مہتمم شیخ الحدیث مولانا عبدالقیوم حقانی کی علمی خدمات کے اعتراف میں دارالعلوم جامعہ ربانیہ کلرسیداں میں استقبالیہ دیا گیا جس میں جمعیت علمائے برطانیہ کے سرپرست مولانا عبدالرشید ربانی نے انہیں دینی خدمات پر تعریفی شیلڈ پیش کی،تقریب میں علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں مولانا نعمان طارق،مولانا فاروق جلالی، مولانا فہیم فاروقی، مولانا زبیر غفاری، مولانا عتیق الرحمن نمایاں تھے مولانا احسان اللہ چکیالوی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، مولانا عبدالرشید ربانی نے کہا کہ ملک کے اندر ہی نہیں بیرونی ممالک میں بھی مولانا عبدالقیوم حقانی کی تصانیف سے رہنمائی لی جاتی ہے، دین کو عام فہم بنا کر پیش کرنا آج کی اشد ضرورت ہے ہمیں خود کو دنیا کے سامنے بہتر مسلمان پیش کرنا ہو گا ہمارے اندر کے اختلافات کو اندر ہی رہنا چاہیئے ہم سب کو متحد ہو کر صرف اسلام کی نمائندگی کرنی چاہیئے، آج اسرائیل غزہ،فلسیطین،شام لبنان،ایران سمیت دیگر ممالک پر جارحیت کر ارتکاب کر رھا ہے تو اس کی وجہ مسلمانوں کے باہمی اختلافات اور تقسیم ہے جبکہ کفر ہم سب کے خلاف متحد ہے ،شیخ الحدیث مولانا عبدالقیوم حقانی نے کہا کہ دین کو حاصل کرنا صرف علما کا ہی نہیں ہر ایک مسلمان مرد عورت کی بھی ذمہ داری ہے دین سے رہنمائی لیئے بغیر کامیابی آپ کے قدم ہر گز نہیں چومے گی۔