صوبہ ہزارہ کے قیام تک جدو جہد جاری رکھیں گے ،سردارمحمدیوسف

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)صوبہ ہزارہ تحریک کے مرکزی رہنماء چیئرمین سردارمحمدیوسف نے کہاہے کہ صوبہ ہزارہ قیام کی تحریک میںجانی مالی قربانیاںدینے والے لوگوںاورشخصیات کی خدمات کوکسی صورت بھی رائیگاںجانے نہیںدیاجائے گا،اہل ہزارہ کی آواز،اورجائزاورحقیقی مطالبہ کی تحریک صوبہ ہزارہ کے قیام تک جاری وساری رہے گی،ان خیالات کااظہارانہوںنے ٹیکسلامیںچوہدری محمداخترکے بیٹے چوہدری عثمان علی کی دعوت ولیمہ میںشرکت کے موقع پرنوائے وقت سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پرمرکزی عہدیداران حافظ سجادقمر،اورسابق وفاقی وزیروپارلیمانی لیڈرمرتضی جاویدعباسی بھی موجودتھے،سردارمحمدیوسف نے کہاکہ ہزارہ کی ایک تاریخ ہے،قیام پاکستان کے حوالے سے جب صوبہ سرحدمیںریفرنڈم کروایاگیاتھا،تواہل ہزارہ نے قیام پاکستان کے حق میںواضح اکثریت کے ساتھ اپنی تائیدوحمایت کااظہارکرکے اپنی منفردتاریخ قائم کردکھائی تھی،اہل ہزارہ جوعرصہ درازسے اپنے جائزحق کے مطابق صوبہ ہزارہ کے قیام کی جدوجہدکررہے ہیں،اس کی کامیابی اورتکمیل تک ہم اپنی کاوشوںکوجاری رکھیںگے،اورہمیںیقین ہے کہ بہت جلدصوبہ خیبرپختون خواہ میںصوبہ ہزارہ کے قیام کے مطالبہ کوحقیقت کاروپ ملے گا۔

ای پیپر دی نیشن