ایران پر حملے میں گریٹر اسرائیل کا ایجنڈا کارفرما ہے، حسین مقدسی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ ایران پر حملے میں گریٹر اسرائیل کا ایجنڈا کارفرما ہے، اسرائیلی بربریت پر عالمِ اسلام کی خاموشی معنی خیز ہے، مسلم حکمرانوں کی غیرت مر چکی ہے وہ فقط استعمار کے آلہ کار اور حکمرانی کی طوالت کیلئے ہر دم تیار ہیں، او آئی سی اپنا مقصد بھول کر استعماری خوشنودی کی راہوں پر گامزن ہے، مسلم ممالک اپنے دفاعی اثاثوں کی حفاظت کا نظام مزید مثر بنائیں، دشمن کو کمزور نہ سمجھا جائے، کسی بھی مسلم ملک پر حملے کو عالمِ اسلام پر حملہ سمجھا جائے بصورتِ دیگر دشمن سب کو ایک ایک کر کے مارتا رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن