مریدین بچوں کو ناظرہ قرآن حکیم پڑھائیں  ، پیر خرم علی خان

Oct 28, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پیر طریقت رہبر شریعت پیر خرم علی خان نے کہا ہے کہ رب کریم نے انسانیت کی رہنمائی کیلئے انبیائے کرام مبعوث فرمائے اور نبوت کا سلسلہ آقائے دو جہاں نبی مکرم حضرت محمد ؐپر ختم فرمایا جس کے بعد اولیائے کرام نے امت مسلمہ کو بالخصوص اور دنیا بھر کے انسانوں کو بالعموم نیکی اور روشنی کا راستہ دکھانے اور برائیوں کی دلدل سے نکالنے کا فریضہ جاری رکھا ہوا ہے جو کہ تاقیامت انشا اللہ جاری و ساری رہے گاہفتہ کے روز آستانہ پیر خرم علی خان ڈھول الہی بخش میں اپنے مریدین کو ہدایت کی کہ وہ اپنی قیام گاہوں پر بچوں کو ناظرہ قرآن حکیم پڑھائیں اور ابتدائی اسلامی باتیں تعلیم کرنے کا کام شروع کریں تاکہ سوشل میڈیا کے اس جدید دور میں طاغوتی طاقتوں سے اپنی آنے والی نسلوں کو بچایا جا سکے۔ 

مزیدخبریں