26ویں آئینی ترمیم کی منظوری، آج یوم تشکراجتماع میں بھرپور شرکت کریں گے،راشد چوہان

Oct 28, 2024

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سینٹرل سیکرٹریٹ کی زیرنگرانی 28 اکتوبرکو 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کی خوشی میں آبپارہ میں یوم تشکراجتماع میں بھرپور شرکت کریں گے، مسیحی برادری قیادت کی کال پر موجود ہوگی، ہمیشہ پیپلزپارٹی کاہراول دستہ رہے آئندہ بھی صف اول میں ہونگے۔ ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی مسیحی رہنما راشد چوہان اور سہیل رومی نے کیا۔ انکا مزید کہناتھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اٹھائیس اکتوبر کو سینٹرل سیکرٹریٹ کے زیرنگرانی آبپارہ چوک میں یوم اظہار تشکرمنارہی ہے جس میں سیکرٹری جنرل پی پی پی پی سید نیئر حسین بخاری، سنیٹیر شیریں رحمان، سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی اور سینٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج سید سبط الحیدر بخاری المعروف سبطی شاہ،سٹی صدر افتخار شہزادہ،نائب صدر پنجاب خالد نواز بوبی سمیت مرکزی قائدین بھی شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں