اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر ٹریفک روانی کو بہتر بنانے اور شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات مہیا کرنے کیلئے خصوصی سمار ٹ ٹریفک ریسپانس یونٹ قائم کر دیا گیا اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک نے کہا کہ یہ یونٹ کسی بھی ایمرجنسی اور لااینڈ آرڈر کے دوران اسلام آباد کی اہم شاہراہوںپر ڈائیورشن دینے کے علاوہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے، شہریوں کو ہر ممکن مددفراہم کرنے ،سفری معلومات اور متبادل راستوں کی رہنمائی کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل رہے گا،اسی کے ساتھ ساتھ یہ یونٹ لین کی خلاف ورزی پر شہریوں کو آگاہی دینے کے ساتھ سنگین ٹریفک خلاف ورزیوں میں ملوث ڈرائیورزکے خلاف قانونی کارروائیاں بھی عمل میں لائے گا،یہ یونٹ رش کے اوقات میں تجارتی مراکز، تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنائے گاچیف ٹریفک آفیسرنے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کے ویژن کے مطابق یہ یونٹ شاہراں پر شہریوں کو ہرممکن سفری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ان کے سفر کو محفوظ بنائے گا جبکہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی سہولت کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے،شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں کیونکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری محفوظ زندگی کی ضمانت ہیں۔