راولاکوٹ پاسپورٹ آفس کے انچارج صادر علی خان کے چھوٹے بھائی انتقال کر گئے

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے آفیسر، راولاکوٹ پاسپورٹ آفس کے انچارج صادر علی خان کے چھوٹے بھائی اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے مرحوم کو راولپنڈی کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم کی نماز جنازہ اتوار کی سہ پہر نصیر آباد میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں عزیز و اقارب، اہل علاقہ اورادارے کے افسران و ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی سوگوارخاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ "اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر عطا فرمائے یہ ایک ناقابل برداشت نقصان ہے اور ہم اس دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن