راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنزکیے، سرچ آپریشنز کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 03 ملزمان کو گرفتارکر لیا، سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری اور شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا، سرچ آپریشنز کے دوران کرایہ داری کوائف کی خلاف ورزی کرنے والے 03ملزمان کاشف، وسیم اور توصیف کو گرفتار کر لیا، سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر، قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا ہے۔