نوجوان نسل کو سیرت طیبہ اور قرآنی تعلیمات سے آگاہ کرنا معلم کی ذمہ داری، مرتضیٰ علی شاہ

Oct 28, 2024

 راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)روح فورم معاشرے میں اسوہ حسنہ کے احیا کی تحریک کا نام ہے۔ دنیا میں جہاں کہیں بھی خوبی کا کوئی تصور موجود ہے اسکا تعلق نبی کریم ؐکے اسوہ حسنہ سے ہے۔ تعلیمی اداروں کے اساتذہ ، طلبا وطالبات کے دلوں میں ذات مصطفی ، قرآن اور اہلبیت کی محبت پیدا کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار روح فورم کے چیئرمین کرنل (ر) مرتضیٰ علی شاہ نے ایپسما اور روح فورم کے اشتراک سے  ایمز ایجوکیشن سسٹم  سٹیلائٹ ٹاون میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سیمنار میں والدین، اساتذہ اور طلبا وطالبات نے شرکت کی۔ مرتضیٰ علی شاہ کہا کہ ایک معلم ہونے کی حیثیت سے ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ نوجوان نسل کو حضور ؐکی سیرت طیبہ اور قرآنی تعلیمات سے آگاہ کریں تاکہ وہ موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے آپ کو تیار کرسکیں ۔سیمینار میں پیرنٹس، اساتذہ اور طلبا وطالبات نے شرکت کی۔  اس مشن میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا کردار نہایت اہم ہوگا۔ ایپسما شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان نے کہا کہ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے جس خوبصورتی سے عشق مصطفیؐ ، قرآن مجید سے تعلق اور اہلبیت کی مودت کو اپنی شاعری میں بیان کیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اساتذہ ان کے افکار کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ 

مزیدخبریں