راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو پولیس حراست سے فرار کرانے والے ملزم کو گرفتارکر لیا،ملزم جمال نے ساتھیوں کے ہمراہ اشتہاری یاسین کو پولیس پارٹی سے مزاحمت کرتے ہوئے چھڑایا،اشتہاری نے پولیس پارٹی پر فائرنگ بھی کی جو دو فائر سرکاری گاڑی پر لگے،اشتہاری ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا،جنکی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں، ایس پی راول کا کہنا تھا کہ اشتہاریوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈان جاری رکھا جائے گا.
اشتہاری مجرم کو پولیس حراست سے فرار کرانے والا ملزم گرفتارچ
Oct 28, 2024