راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ 62 روز کے دوران 1175 ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئیں،9004 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے، قانون کی خلاف ورزی پر97 لاکھ 41 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 737 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی، غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں، پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں، مالکان کے خلاف 52 مقدمات بھی درج کئے گئے۔
62 روز کے دوران 1175 ان فٹ گاڑیاں بند،9004 کے چالان
Oct 28, 2024