اسرائیل جارحیت کا بازار گرم کر کے دنیا کا امن تباہ کر رہا ،اظہار بخاری

 راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)چیئرمین امن کمیٹی سفیر امن ممتاز مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت و بربریت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا اسرائیل جارحیت کا بازار گرم کر کے دنیا کا امن تباہ کر رہا ہے عالم اسلام نے متحد ہو کر اس کا سدباب نہ کیا تو یہ سب کو اکیلااکیلاکر کر مارے گا یہودی مصنوعات کا بائیکاٹی ایٹم بم اسرائیل کو معاشی طور پر تباہ کر سکتا ہے عالم اسلام کو اس کا سنجیدگی سے نوٹ کر لینا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قاری سعید احمد گوجرانوالہ کی قیادت میں علما  کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا. اظہار بخاری نے کہا امت مسلمہ احتجاج کرتی ہے جہاد نہیں کرتی ترک جہاد نے مسلمانوں کو احتجاج کا محتاج بنا دیا جہاد کا اعلان کرے تو اسرائیل عنقریب دنیا کی صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن