کشمیری حریت رہنمائوں اور شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،انجینئر مبین صدیقی 

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل انجینئر مبین صدیقی نے کہا ہے کہ آج سے 77 سال قبل بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرینگر میں اپنی افواج اتاریں اور جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم کی خودارادیت کی جائز خواہش کو طاقت کے زور پر دبانے کی کوشش انسانی حقوق اور بین الاقوامی اصولوں کے خلاف ہے۔انجینئر مبین صدیقی نے مزید کہا کہ بھارت کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے کہ کشمیری قوم نے بھارتی غیر قانونی قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی کریں گے۔ کشمیری حریت رہنمائوں اور شہدا کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی، اور ان کی جدوجہد ہر قیمت پر جاری رہے گی۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرے۔ انجینئر مبین صدیقی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شا اللہ کشمیر ایک دن پاکستان کا حصہ بنے گا۔ "ان 

ای پیپر دی نیشن