صرافہ بازار کے تاجروںکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، ناصر بٹ

Oct 28, 2024

 راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)مرکزی انجمن تاجران صرافہ بازار کی طرف سے سینیٹر ناصر بٹ کو دئیے گئے استقبالیہ کے موقع پرحافظ عبداللہ بٹ نے تلاوت کلام پاک سے آغاز کیااس مو قع پر صدر صرافہ یونین شیخ آصف ادریس نے کہا کہ ہمارے مسائل روز بروز بڑھ رہے ہیں جس میں سر فہرست ٹریفک کے مسائل ہیں نو پارک شدہ گاڑیاں اور موٹرسائیکل راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہیں جس کی وجہ سے ہمارے کسٹمرز سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔اور دوسرا مسئلہ جیمز اینڈ جیولری کا ہے۔تیسرا ایف بی آر  کے ساتھ مسائل ہیں۔چوتھا مسئلہ سکیورٹی کا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک سیف سٹی کیمرے تو لگا دئیے گئے ہیں لیکن وہ ایکٹیویٹ نہیں ہیں۔اگر صرافہ بازار کے ملحقہ علاقوں میں پارکنگ پلازے بنا دئیے جائیں تو آرام سے بازارتک رسائی ہو سکتی ہے۔اگر یہ مسائل آپ کے توسط  سے حل ہو جائیں۔تو ہم اپ کے مشکور ہوں گے۔ناصر بٹ نے  مرکزی انجمن تاجران صرافہ یونین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ آپ کے تمام مسائل احسن طریقے سے حل کئے جائیں گے آپ اپنے مرکزی صدر کے ساتھ دو نمائندے نامزد کر یں جو مجھے آپ کے مسائل کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کریں گے۔اس موقع پر انجمن تاجران صرافہ بازار کے صدر فیاض قریشی ،شیخ عاصم ادریس،حاجی جبار،اور شاید مغل نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔صرافہ یونین کی کثیر تعداد میں عہدیدارن  اور دکانداروں نے شرکت کی ۔

مزیدخبریں