راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام تمام کالجز میں یوم سیاہ کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریبات میں بچوں نے مختلف تقاریر کیں اور ان میں مقابلہ جات ہوئے اور بھارتی ظلم اور بربریت کی مذمت کی گئی. ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کالجز راولپنڈی ڈویژن پروفیسر شیر احمد ستی اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی پروفیسر امجد خٹک نے بھی مختلف کالجز میں منعقدہ تقریبات میں شرکت کی. مرکزی تقریب گورنمنٹ گریجویٹ وقار النسا کالج راولپنڈی میں ہوئی، جس میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے افسران اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام کے پر تمام کالجز میں بھارتی جارحیت کے خلاف واکس کا انعقاد بھی کیا گیا۔