راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)محکمہ لائیو سٹاک راولپنڈی کی طرف سے ڈینگی کو کنٹرول کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جار ہے ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک راولپنڈی ڈاکٹر عتیق الرحمان نے بتایا کہ لائیو سٹاک فارمرز کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پراب تک 24 ایف آئی آرز دی جا چکی ہیں جبکہ 34 پرائیویٹ فارمز پر ڈینگی لاروا ٹیگ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی سطح پر آگہی سے ڈینگی کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔محکمہ لائیو سٹاک کے تمام افسرن اور سٹاف کسان بیٹھک میں نہ صرف فارمرز کو آگہی فراہم کر رہے ہیں بلکہ عوامی مقامات اور فارمز پر آگہی کے حوالے سے بینرز لگائے جا رہے ہیں۔