راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)غزہ کے لئے آواز اٹھانے پر نہتے طلبا پر من گھڑت ایف آئی آر انتہائی ظالمانہ اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔ہم پرامن اور محب وطن شہری ہیں ۔ من گھڑت ایف آئی آر ختم کر کے بے گناہ مظلوم طلبہ کو رہا نہ کیا گیا تو پورے ملک میں احتجاجی تحریک شروع کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ایس او کے ناظم اعلی ارسلان کیانی نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ایم ایس او کے مرکزی ذمہ داران برادر سردار مظہر ،بلال ربانی سمیت درجنوں کارکنوں کے علاہ خواتین اور دیگر طلبہ تنظیموں کے نہتے کارکنان پر شدید تشدد کیا گیا ناظم اعلی کا مزید کہنا تھا فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف ملک پاکستان میں آواز اٹھانا بڑا جرم بن گیا ۔