امریکہ میں میکڈونلڈ کا برگر کھانے سے 75 افرادمتاثر، 22ہسپتال منتقل

نیویارک(این این آئی )امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی )ایف ڈی اے(نے کہا ہے کہ میکڈونلڈز کے کوارٹر پانڈر ہیمبرگرز سے جڑی بیماری ای کولی سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 49 سے بڑھ کر 75 ہو گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحت کے نگران ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے کہا ہے کہ میکڈونلڈ کا برگر کھانے سے 22 افراد ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ ان میں سے 2 افراد کو ہیمولٹک یوریمک سنڈروم ہو گیا ہے جس کی وجہ سے صحت خراب ہو جاتی ہے اور یہ گردے کی خرابی کا سبب بن سکتا ہے۔ای کولی زیرو ون 57 ایچ سیون کی وجہ سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ ایک سنگین بیماری کا سبب بنتا ہے۔ خاص طور پر بوڑھوں، بچوں اور ان لوگوں کے لیے جن کا قوت مدافعت کمزور ہے۔میکڈونلڈز کاکہنا ہے کہ کے کوارٹر پانڈ برگر کو کٹے ہوئی پیاز کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن