واشنگٹن ، نئی دہلی (آئی این پی ) مریکا کے محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم بھارتی شہریوں کو چارٹر پروازوں کے ذریعے ملک بدر کردیا گیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے غیرقانونی طور پر مقیم بھارتی شہریوں کو بھارتی حکمت کے تعاون کے ساتھ واپس بھیج دیا گیا ہے۔ہوم لینڈ سیکیورٹی کی ڈپٹی سیکریٹری کرسٹی اے کینیگالو نے کہا کہ غیرمقیم شہریوں کو لے کر چارٹر پرواز 22 اکتوبر کو روانہ کردی گئی تھی اور کہا کہ ان بھارتی شہریوں کو ملک بدر کردیا گیا ہے جو بغیر کسی قانونی دستاویز کے رہائش پذیر تھے اور انہیں فوری طور پر بھیجا جانا تھا۔انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت ایسے لوگوں کو فوری طور پر واپس بھیجتی ہے جو اسمگلرز کے ذمرے میں نہیں آتے کیونکہ وہ دوسری صورت میں مفرور گردانے جاتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ ہوم لینڈ سیکیورٹی امریکی امیگریشن قوانین کے نفاذ پر عمل درآمد جاری رکھے گی اور ان لوگوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جو غیرقانونی طور پر ملک میں داخل ہوتے ہیں جبکہ قانونی راستوں سے آنے والوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔