نیویارک (این این آئی )قوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ایک اعلی عہدے دار نے خبردار کیا ہے کہ شمالی غزہ کے تمام باشندوں کو جان سے مارنے کے خطرے کا سامنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز محصور علاقے میں جو کچھ کر رہی ہیں اسے جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اور ڈپٹی ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر جوائس مسویا نے بگڑتے ہوئے حالات کے بارے میں تازہ ترین وارننگ جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں پر بمباری کی گئی اور پناہ گاہوں کو آگ لگا دی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ خاندانوں کوبکھیر دیا گای ہے۔ مردوں اور بچوں کو ٹرکوں میں ڈال کرنامعلوم مقامات پر لے جایا جا رہا ہے۔
شمالی غزہ کے رہائشیوں کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا ہے،اقوام متحدہ
Oct 28, 2024