اسلام آباد (وقائع نگار) غزہ بچاو مہم کی بانی حمیرا طیبہ نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے۔ ناجائز ریاست اسرائیل کے وزراء کی طرف سے مسلسل مسجد اقصی کے انہدام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، فلسطین کے مغربی کنارے پر پچھلے پچیس سالوں کا سب سے بڑا حملہ کیا گیا ہے، وقت کا تقاضا ہے کہ غزہ کا محاصرہ سمندر کے ذریعے توڑنے کے لیے امدادی بحری بیڑا فورا روانہ کیا جائے،غزہ کو سمندر کے راستے انتہائی ضروری امداد پہنچانے کے لیے امدادی فلوٹیلا کا بندوبست کیا جائے،گرفتار افراد کو فوری رہا اور انکے خلاف تمام مقدمات ختم کئے جائیں،فاونڈر سیو غزہ کمپین حمیرہ طیبہ نیایڈووکیٹ سپریم کورٹ رضوان شبیر کیانی، چیئرمین وائے ڈی اے پمز ڈاکٹرآفاق، ایڈووکیٹ عطیہ کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،انکا مزید کہنا تھا کہ امریکی سفارت خانے کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرین پر پولیس نے بے رحمانہ تشدد کیا خواتین سمیت درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا فلسطین کی حمایت اور غذا کے مظلوم لوگوں کے حق میں نکلنے والے پرامن مظاہرین پر اسلام آباد پولیس نے نہایت جارہانہ رویہ اختیار کیا ۔
غزہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے، حمیرا طیبہ
Oct 28, 2024