فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کو بچانے کے لئے آوازاٹھا دی۔

Oct 28, 2024 | 12:32

سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی لیڈر  فواد چوہدری نے  کہا کہ ہم 517 ویں بار انسداد دہشت گری عدالت میں پیش ہوئے ہیں، کیا ہم سارے دہشت گرد ہیں؟ اگر ہم دہشت گرد ہیں تو کیا پاکستان کے لوگ دہشت گردوں کو ووٹ دے رہے ہیں؟۔فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی لیڈر اپنے کمرے سے نہیں نکلتا، آپ کے تمام کارکنان دھکے کھا رہے ہیں، وہ کمروں میں بیٹھے ہیں، سلمان اکرم راجہ 1970 کا جل لگا کر خود کو ڈان سمجھ رہے ہیں، سلمان اکرم راجہ کہہ رہے ہیں کہ کارکنان گرفتار ہوں، لیڈرشپ تو گرفتار نہیں ہو سکتی۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ لوگوں پر پرچے ہو کر ان کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے، یہ سارے جیل لگا کر کافی پی کر کہتے ہیں فلاں جگہ آجائو، میرے سارے خاندان کا نام ای سی ایل پر ہے، ان سب کے مزے لگے ہوئے ہیں، ان کے پاس بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنے کی کوئی حکمت عملی نہیں ہے، بچوں جیسے لوگوں کے ہاتھ میں پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بشریٰ بی بی اور علیمہ خان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سیاست میں آئیں، سیاست میں آ کر بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنے کی حکمت عملی بنائیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کہہ رہی ہے کہ 2 سینئر جج استعفیٰ دیں کیوں دیں وہ استعفیٰ ؟ یہ ججز کو ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں، اگر آپ نے مانے تو ہم 27 ویں ترمیم لے آئیں گے۔

مزیدخبریں