عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں چانک کمی آ گئی۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 5 فیصد تک گر گئی ہیں۔برطانوی خام تیل برینٹ آئل 73 ڈالرز فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 68 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔ دوسری جانب عالمی گیس کی قیمت میں ساڑھے 3 فیصد کمی ہوئی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گیس 2 ڈالرز 47 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں چانک کمی
Oct 28, 2024 | 13:53