کسانوں کو اب کسی کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہونا پڑے گا:وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کسانوں کو اب کسی کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہونا پڑے گا۔پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تاریخی کسان کارڈ پروگرام کا آغاز کر دیا۔کسان کارڈ تقریب حافظ آباد میں ہوئی جہاں انہوں نے کاشتکاروں میں کسان کارڈ تقسیم کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو کسان کارڈ کا اجرا کرنا تھا، نواز شریف کسان کارڈ کے حوالے سے معلوم کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار گندم نہیں خریدی تو مجھ پر بہت تنقید کی گئی. روٹی کی قیمت 30 روپے جارہی تھی اور آٹا بھی مہنگا ہورہا تھا. مجھے عوام کی روٹی کا خیال کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کو نقصان نہ ہوں اس کیلئے پالیسی بنانی ہے، کسان کارڈ سے آڑھتی اور بلیک میلنگ سے جان چھوٹ جائیگی، کسانوں کو اب کسی کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہونا پڑے گا۔مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت نے کبھی بھی کسان سے گندم نہیں خریدی.آڑھتی کسان سے گندم خرید کر حکومت کو ٖفروخت کردیتا ہے، حکومت پہلی بار ڈائریکٹ کسانوں تک پہنچی ہے. اربوں روپے سے کسان پیکج کا آغاز کیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ تحریک انتشار کے دور میں ڈوب رہی تھی. اسٹاک مارکیٹ 91 ہزار پوائنٹس پر پہنچ چکی ہے. نالائقوں اور دہشت گردوں کی حکومت میں پاکستان کا نقصان ہوا، ن لیگ کے ہاتھوں میں کوئی جادو کی چھڑی نہیں۔انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی کم ہورہی ہے،معیشت ترقی کررہی ہے، دوسرے ممالک کا پاکستان پر اعتماد بحال ہورہا ہے. خالی سیاست کرنے یا گالم گلوچ سے لوگوں کے پیٹ نہیں بھرتے، عملی کام کرنے سے لوگوں کے پیٹ بھرتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈیزل، بجلی سے چلنے والے ٹیوب ویلز کو سولرائز کرنے کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 7 ہزار ٹیوب ویلز کو سولرائز کیا جائے گا، ہر تحصیل میں کسانوں کو کم قیمتوں پر مشینری فراہم کی جائے گی. کسان اب کرایہ پر مشینری بھی حاصل کرسکتے ہیں، کسانوں کوڈیڑھ لاکھ روپے تک بلاسود قرضہ دیا جارہا ہے. کسان ناراض ہوتے تو کارڈ کے لیے 12 لاکھ درخواستیں نہ آتیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ کسان ناراض ہوتے تو ٹریکٹر اسکیم کے لیے 15 لاکھ درخواستیں نہ آتیں.کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے 6 ارب تک کی خریداری کری۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ گرین ٹریکٹر اسکیم کی پہلی قرعہ اندازی ہونے جارہی ہے. گرین ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے کی سبسڈی حکومت دے رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن