گیری کرسٹن کا استعفیٰ قبول:جیسن گلیپسی دورہ آسٹریلیا کے لیے ہیڈ کوچ مقرر

پی سی بی نے گیری کرسٹن کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد جیسن گلیپسی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔پی سی بی سے اختلافات کے بعد گیری کرسٹن نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا جسے پی سی بی نے فوری منظور کرلیا۔پی سی بی کے مطابق گیری کرسٹن کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد اب جیسن گلیسپی دورہ آسٹریلیا کے لیے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ ہوں گے۔پی سی بی نے وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے اور جیسن گلیسپی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کی ون ڈے اور ٹی20 ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔گیری کرسٹن کے استعفے کے بعد نئے کوچ کی تقرری کے معاملے پر مشاورت کی گئی تھی، اس حوالے سے سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید اور دیگر کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا تھا، تاہم پی سی بی نے جیسن گلیسپی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، گیری کرسٹن سینٹرل کنٹریکٹس کی کیٹگریز اور اسپورٹ اسٹاف میں اپنے پسندیدہ افراد کو شامل کرنا چاہتے تھے اور پی سی بی پر دباؤ ڈال رہے تھے کہ بورڈ ان کی مرضی کے لوگوں کو کنٹریکٹس دے. اسی بنا پر گیری کرسٹن اور پی سی بی کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ گیری کرسٹن اور پی سی بی کے درمیان اختلافات سامنے آئے تھے. جس کے بعد گیری کرسٹن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

خیال رہے کہ گیری کرسٹن نے پی سی بی کے معاہدے کے مطابق پاکستان میں قیام سےانکار کیا تھا۔ گیری کرسٹن نے چیمپئنز کپ کے دوران یا اس کے بعد اپنی مکمل دستیابی کو ممکن نہیں بنایا تھا۔انہوں نے مینٹل پرفارمنس کوچ ڈیوڈ ریڈ کے معاہدے کی وضاحت تک آسٹریلیا نہ جانے کی بھی دھمکی دی تھی۔ 
دوسری جانب عاقب جاوید بھی ہیڈ کوچ کے لئے مضبوط امیدوار تھے اور گیری کرسٹن کے استعفی کے بعد ان کے نام پر بھی مشاورت کی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن