27ویں آئینی ترمیم، حکومت کا خصوصی پارلیمانی کمیٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ

Oct 28, 2024 | 18:28

ویب ڈیسک

مجوزہ 27 ویں ترمیم کے معاملے پرحکومت نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے حتمی فیصلہ پارلیمانی کمیٹی ہی کرے گی۔سید خورشید احمد شاہ کی زیر صدارت کمیٹی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی ہے۔ مجوزہ ترمیم لانے کےلیے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان مشاورت آج متوقع ہے۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ دونوں جماعتوں کے رہنما آج قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پر ملاقات کرینگے۔ 27 ویں ترمیم لانے کےلیے ابھی کوئی ٹائم فریم نہیں دیا گیا. ترمیم تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے لائی جائے گی۔ 

مزیدخبریں