وزیراعظم شہبازشریف کل سے سعودی عرب کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف قطر سے قبل 29 سے 30 اکتوبر تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 29 سے 30 اکتوبر تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ فیوچر انویسٹمنٹ کے آٹھویں ایڈیشن میں شرکت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ اہم وفاقی وزراء بھی سعودی عرب جائیں گے، فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو سرمایہ کاری کے حصول اقتصادی طاقت اور پائیدار مستقبل کے مواقع فراہم کرنے والا پلیٹ فارم ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ رواں برس فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کی تھیم لامتناہی افق رکھی گئی ہے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر اعلیٰ سعودی حکام کے ساتھ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ  پاک سعودی قیادت کی ملاقاتوں میں اقتصادی و اسٹرٹیجک شراکت داری کی امور زیر بحث آئیں گے جب کہ وزیراعظم فورم میں شریک دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پاک سعودی قیادت کی ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون بالخصوص معیشت، توانائی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی جائے گی۔

وزیراعظم 11 اور 12 نومبر کو عالمی موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے. موسمیات پر عالمی کانفرنس آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف اسموگ یا سیلاب جیسے مسائل پر عالمی توجہ دلائیں گے، کاپ 29 میں عالمی رہنما اور مالیاتی اداروں کے سربرہان شریک ہوں گے۔دورے کے دوران وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدرالیام علیوف سے ملاقات ہوگی. اس کے علاوہ دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی شہباز شریف کی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم 31 اکتوبر کو قطر کے لیے روانہ ہوں گے جب کہ اس دورے میں دوحہ میں پاک قطر تعلقات پر بات ہوگی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف 29 کوپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جب کہ 11 نومبر کو آذربائیجان میں ہونے والی کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن