کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی. کے ایس ای 100 انڈیکس نئی بلندیوں کو چھو گیا.آج 100 انڈیکس نے 91ہزار کی حد بھی عبور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج تاریخ ساز دن کا آغاز ہوا ہے جب کے ایس ای 100 انڈیکس میں یکمشت 1 ہزار 7 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انڈیکس کو 91 ہزار 1 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔نجی ٹی وی میں کہنا ہے کہ ماہرین معیشت کا ماننا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے شرحِ سود میں متوقع کمی کی اطلاعات سے سرمایہ کاروں کو اعتماد ملا ہے. جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے کے ایس ای 100 انڈیکس میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کو دوپہر 12 بجے کے بعد 90 ہزار 620 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا جس میں 626پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز تیزی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 90000 کی حد عبور کرگیا۔صبح کے وقت ابتدائی تجارت کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 1109 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 90055 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
جمعہ کے روز سوا دس بجے انڈیکس میں 857اعشاریہ 97 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد یہ 89803اعشاریہ 95 پوائنٹس پر آ گیا۔جمعرات کو پہلی بار تاریخ میں کے ایس ای 100 انڈیکس 88000 کی حد عبور کرتے ہوئے 1751 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کر چکا تھا۔