پی ٹی آئی نے اسلم گھمن کو پارلیمانی پارٹی اجلاس سے نکال دیا

Oct 28, 2024 | 23:39

ویب ڈیسک

پی ٹی آئی نے مبینہ منحرف رہنما اسلم گھمن کو پارلیمانی پارٹی اجلاس سے نکال دیا۔ذرائع کا کہنا ہے اسلم گھمن اجلاس چھوڑ کر چلے گئے وہ آئینی ترمیم کےدوران پارٹی سےرابطہ منقطع کر چکے تھے۔پارٹی اجلاس سے واپس جاتے ہوئے صحافی کے سوال پر اسلم گھمن نے بتایا نماز پڑھنے جارہا ہوں۔پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد عمر ایوب اور اسدقیصر نے اسلم گھمن کے ہمراہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ اسلم گھمن نے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے. اسلم گھمن کی وضاحت کو بانی پی ٹی آئی کےسامنےرکھیں گے۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سےمستقبل کی حکمت عملی طےہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی نے پارٹی ہدایات کی خلاف وزرزی پر اپنے 4 اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے، شوکاز نوٹس شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی، اسلم گھمن، مقداد علی اور ریاض فتیانہ کو جاری کیےگئے تھے۔نوٹس پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی پرجاری ہوئے تھے. پارٹی ہدایت کے مطابق تمام اراکین پارلیمنٹ کو آئینی ترمیم کی حمایت سے منع کیا گیا تھا. پی ٹی آئی نے چاروں اراکین قومی اسمبلی سے 7 روز میں شوکاز نوٹس کا جواب طلب کیا تھا۔

مزیدخبریں