کوےت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے ) کوےت کے وزیر محنت و سماجی امور محمد الفاسی نے کہاہے کہ آئندہ سال 2011ءفروری میںکوےت کے یوم آزادی کے موقعہ پر کوےت میں بسنے والے تارکین وطن کیلئے \\\"کفیل سسٹم \\\" کا خاتمہ کرنے کا تحفہ دیاجائے گا ۔کفیل سسٹم نظام کو ختم کرکے اس کی جگہ پبلک اتھارٹی برائے بھرتی غیرملکی لیبرکی شکل میں لایاجائے گا ۔یادرہے اس سے قبل بحرین میں 2009ءکفیل سسٹم کا خاتمہ کیا گےا تھا ۔خلیجی ممالک میں کوےت دوسرا ملک بن گےا ہے جہاں کفیل سسٹم کاخاتمہ کیا جارہاہے ۔خلیجی ممالک میں کفیل سسٹم کی وجہ سے تارکین وطن سارے سال کی کمائی اپنے کفیلوں کی نذر کردےتے ہیں جس سے تارکین وطن سال ہاسال اپنے ملک نہیں جاسکتے اگر کفیل سسٹم کے خاتمے پر عمل درآمدہوگےا تو تارکین کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہوگی ۔