آئینی اصلاحات کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کمیٹی کے چیئرمین میاں رضا ربانی اٹھارہویں ترمیم کے دفاع کیلئے کل سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہونگے۔ 

Sep 28, 2010 | 08:13

سفیر یاؤ جنگ
آئینی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس  میاں رضا ربانی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا سپریم کورٹ نے باضابطہ طور پرکمیٹی یا چیئرمین کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے کیلئے سمن جاری نہیں کیے اس لیئے عدالت میں پیش ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اجلاس میں سینیٹرحاجی عدیل اور دیگر ارکان نے شرکت کی ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اٹھارہویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل مولوی انوار سے استفسار کیا تھا کہ ائینی اصلاحات کمیٹی کے چیئرمین کب تک فارغ ہوسکتے ہیں تو اٹارنی جنرل نے بتایا تھا کہ وہ انتیس ستمبر تک فارغ ہوجائنیگے۔
مزیدخبریں