قومی اسمبلی میں کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے معاملے پر بحث ہوئی ۔مسلم لیگ نون کی رکن شیریں ارشد نے کہا کہ کراچی جہاں دونوں بڑی جماعتیں اقتدارمیں ہیں۔ اس کے علاوہ صدرسمیت آدھی سے زائد کابینہ کا تعلق بھی سندھ اور کراچی سے ہے جبکہ حکومت ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے حقائق منظرعام پر نہیں لارہی اور معصوم لوگوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ نگہت پروین نے کہا کہ حکومت کراچی اورملک کے دیگر حصوں میں عوام کے جان اورمال کی حفاظت کی ذمہ دارہے۔ ایوان میں دیگر اراکین نے بھی ٹارگٹ کلنگ پرہونے والی بحث میں حصہ لیا اور اس کے خاتمے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔