اس بات کا اظہاراسلام آباد میں عالمی ادارہ برائے نقل مکانی کے ترجمان کرس لوم نے دیگرعالمی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ پریس بریفنگ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں گیارہ لاکھ میں سے اکسٹھ ہزار خاندانوں کوخیمے فراہم کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کی ترجمان اسٹیسی ونسٹن نے بتایا کہ سندہ میں متاثرین کی تعداد میں مزید دولاکھ کا اضافہ ہونے سے متاثرین کی کُل تعداد دوکروڑ پانچ لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ عالمی برادری کی جانب سے اقوام متحدہ کی دو ارب ڈالر کی اپیل کے جواب میں اس وقت تک بتیس فیصد رقم موصول ہوئی ہے۔ عالمی ادارہ خوراک کی ترجمان جیکی ڈینٹ کا کہنا تھا کہ ان کے ادارے کی جانب سے فراہم کی گئی خوراک کو مارکیٹ میں بیچنے کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔