امریکی دورے کے دوران نیویارک میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا پاکستان کو اس بات کی یقین دہانی کرانا ہوگی کہ ان کی زمین بھارت پردہشت گرد حملوں کے لئے استعمال نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو تمام تفصیہ طلب معاملات پرمنطقی اور با مقصد مذاکرات کرنے ہوں گے۔