دارالحکومت بگوٹا کےعلاقے سبنالارگا میں بل فائٹنگ کی تقریب کے دوران بیل اچانک بےقابوہوگیا اوراس نے تماشائیوں کے اسٹالوں میں گھسنے کی کوشش کی جس پربھگدڑمچ گئی ۔ بپھرے بیل کومیدان میں موجود بل فائٹرزنے قابوکرنےکی کوشش کی اس دوران اس نے سامنے آنیوالے افراد کو اپنے سینگوں سے زدوکوب کیا جس کی وجہ سے تین افراد ہلاک اورسینتیس زخمی ہوگئے۔تینوں افراد پیٹ اورگردن میں گہرے زخموں کے باعث ہلاک ہوئے ۔