غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پاک افغان سرحد پر منگل کے روز ہونے والا ڈرون حملہ شدت پسندوں کے ایک مرکز پر کیا گیا ۔ حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں القائدہ کے پاکستان اور افغانستان کے لیے آپریشنل چیف شیخ فاتح بھی شامل ہیں، جنہیں چند ماہ قبل ہی یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام نے بھی شیخ فاتح کی موت کی تصدیق کی ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ وانا کے جنوب میں زیبا نامی گاؤں کے ایک گھر پر کیا گیا جہاں دو میزائیل داغے گئے ۔ ستمبر کے مہینے میں پاکستان پر ڈرون حملوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور اب تک اکیس ڈرون حملے ہوچکے ہیں۔